2222 4

راولپنڈی: زینب زیادتی اور قتل کیس، مرکزی ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک (راولپنڈی): راولپنڈی کی معصوم زینب سے زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں بڑی پیشرفت، سول لائنز پولیس نے ملزمان بابر مسیح، بیوی کویتا عرف انیقہ سمیت ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ملزم بابر مسیح اور عدنان نے معصوم زینب سے زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کر لیا، سی پی او راولپنڈی کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل کے ہمراہ مقتول زینب کے گھر آمد، زینب کے والد کو تفتیش میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا.

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان مؤخر، نئی تاریخ کا تعین نہ ہو سکا

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرکے ایک چیلنج کامیابی سے پورا کر لیا گیا، ملزمان کو سفاکانہ جرم کی قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.