کوہاٹ :حریم فاطمہ قتل کیس ، کرک اورکوہاٹ عمائدین کا گرینڈ جرگہ

ویب ڈیسک(کوہاٹ)ننھی حریم قتل کیس کے سلسلے میں کرک اورکوہاٹ عمائدین نےگرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا،عمائدین نے مجرموں کو سرعام پھانسی اور گھروں کو مسمار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عمائدین کے مطابق ڈیڈ لائن ختم ہونے تک مجرموں کی عدم گرفتاری کی صورت میں حصول انصاف کیلیے خود میدان میں آئیں گے انہوں نے کہا کہ پولیس نے حریم فاطمہ کے مجرموں کی گرفتاری کیلئے 72 گھنٹوں کا وقت دیا ہے،مقررہ وقت میں مجرم گرفتار نہ ہوئے تو ڈویژن کی سطح کا قومی جرگہ تشکیل دیا جائے گاجو کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا :تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات دوگنی کرنے کا فیصلہ

جرگہ عمائدین کا کہناہےکہ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے 48 گھنٹوں میں مجرموں کی گرفتاری کا وعدہ نبھائیں ایسا نہ ہو کہ چیئرمین کشمیر کمیٹی حسب سابقہ اپنے وعدے سے مکر جائیں، شہری اپنے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پریشان ہے حکومت ان کا اعتماد بحال کرے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، کمرے کی چھت گرنے سے خاتون بچی سمیت ملبے تلے دب گئی

خیال رہے حریم فاطمہ بدھ کے روز دوپہر کو گھر سے نکلی مگرشام تک واپس نہ آئی ، گھروالوں نے پولیس چوکی ملز ایریا میں بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تاہم جمعرات کی صبح حریم فاطمہ کی لاش قریبی پانی کے نالے سے ملی۔