FotoJet 18 1

پشاور میں آج سے سیفٹی ماسک پہننا لازمی قرار

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور میں کورونا سے بچاؤ کے لیے آج سے سیفٹی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیفٹی ماسک نہ پہننے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن کے مطابق شہر کے تمام سرکلز کو سیفٹی ماسک کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سیفٹی ماسک نہ پہننے والوں کو مرحلہ وار گرفتار کیا جائیگا۔

سیفٹی ماسک کے بغیر پشاور کے بازاروں میں گھومنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جو ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر مؤثر لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار

بغیر سیفٹی ماسک گھومنے پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے مزید کیسز سامنے آنے پر 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس اضلاع میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائے گی۔

صوبے کے 6 اضلاع شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیراپر، ہری اور قبائلی ضلع خیبر میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 10 اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فیصلے کی روشنی میں 16 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک بند رہے گی اور جن اضلاع میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کو گالیاں دینا سب سے آسان کام ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

این سی او سی کے مطابق پشاور میں کرونا مثبت کیسوں کی شرح 28 اور سوات میں 26 فیصد ہوگئی ہے۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق نوشہرہ میں کرونا مثبت کیسوں کی شرح 19 فیصد، بونیر میں 16 فیصد، مردان اور مالاکنڈ میں 12 فیصد جب کہ باجوڑ، چارسدہ اور صوابی میں 11 فیصد ہے۔