polio

صوبہ بھرمیں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک(پشاور) پشاور صوبہ بھر میں 29مارچ سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم کے پہلے روز 13لاکھ 72ہزار864بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے۔

ای-او-سی خیبرپختونخوا کے مطابق صوبہ بھرمیں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔ کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے پشاور کے ہائی رسک یونین کونسل کا دورہ کیا اور کوآرڈینیٹر خیبر پختونخوا عبدالباسط نے والدین سے اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی فراہمی شروع، مشیر خزانہ نے تصدیق کر دی
مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے لیے خاترخواہ انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔