cm task force

صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس: وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے متعدد اہم فیصلے

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس، اجلا س میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں آئے روز اضافے پر تشویش کا اظہار، وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعدد اہم فیصلے۔

ٹاسک فورس کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور معاون خصوصی کامران بنگش کی پریس کانفرنس۔

صوبے میں کورونا وبا کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، موجودہ تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ٹاسک فورس نے عوام کی تحفظ کے لئے کچھ ضروری فیصلے کیے ہیں، کل سے شادی ہالز کے اندر شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی، اس وقت صوبے کے کل 16 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے جن میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کسی بھی ضلع میں کورونا کے مثبت کیسز پانج فیصد ہونے کی صورت میں وہاں تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بلاول بھٹو 73کا آئین ختم کرنے کی سازش میں شریک ہیں،اسد قیصر

سول سکریٹریٹ میں ملاقاتوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری دفاتر میں صرف 50 فیصد کام کرے گا، صوبائی وزراء کو اختیار ہوگا کہ وہ حالات کے مطابق اپنے دفاتر میں عملے کو مزید کم کریں، رمضان تک سیف ڈیز پر انٹر پراونشل ٹرانسپورٹ بند رہے گی، اس سلسلے میں صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے گا۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کے باوجود حالیہ پولیو مہم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پولیو مہم کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے خصوصی میکنزم ترتیب دیا جائے گا، حالات مزید خراب ہونے کی صورت میں حکومت مزید سخت فیصلوں پر مجبور ہوگی، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایسی او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

حکومت کی کوشش ہے کہ معاشی اور تجارتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں، معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا تحفظ بھی ضروری ہے، ہیلتھ سسٹم کی استعداد کار کو بڑھانا حکومت کی اہم ترجیح ہے، روزانہ کی بنیادوں پر ہیلتھ سسٹم کی استعداد کو بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کا مقصد اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے : شاہد خاقان

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں زیادہ متاثرہ اضلاع کے ہسپتالوں میں کورونا بیڈز میں 200 کا اضافہ کریں، ضرورت پڑھنے پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نئے سرجیکل بلاک کو کورونا مریضوں کے لئے مختص کیا جائے گا، آنے والے دنوں میں کورونا ویکسینیشن میں بھی اضافہ کیا جائے گا، پشاور سمیت صوبے کے وسطی اضلاع ذیادہ متاثر ہوئے ہیں، ان اضلاع میں اپر دیر، لوئر دیر، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، بونیر، مردان، صوابی، خیبر، نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور کوہاٹ شامل ہیں، اس وقت صورتحال کافی پیچیدہ ہے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔