Mehmood Khan Mask

وزیراعلی خیبرپختونخواکی زیرصدارت گڈگورننس اسٹریٹجی کےمتعلق اجلاس کاانعقاد

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت گڈگورننس اسٹریٹجی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی کامران بنگش، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ بہتر طرز حکمرانی موجودہ حکومت کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہےتمام اضلاع کی انتظامیہ صوبائی حکومت کی گڈ گورننس اسٹریٹجی پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنائیں، گڈ گورننس اسٹریٹجی پر عملدرآمد کے سلسلے میں انتظامیہ کی کارکردگی اچھی رہی ہے اس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے تناظر میں گڈ گورننس اسٹریٹجی پر عملدرآمد انتہائی اہم ہے،مشکل صورتحال کے باوجود حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس صوبائی حکومت کی رمضان اسٹریٹجی پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ رمضان کے دوران عوام کو تمام اشیائے ضروریہ کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے،عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے نرخوں پر فراہمی کے لئے تمام اضلاع میں سستے بازار قائم کئے جائیں جہاں آشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی ہو ،برائے نام سستے بازار کسی صورت برداشت نہیں کئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا

وزیر اعلی نے اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر کڑی نظررکھنے کی ہدایت کی ہے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے اور نادار طبقوں کا خاص خیال رکھا جائےاس بات کو یقینی بنایا جائے کہ رمضان کے دوران کوئی بھی سڑک پر نہ سوئے اوررمضان کے لئے ٹریفک اور سکیورٹی پلانز تشکیل دیے جائیں۔کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت باقاعدگی سے صفائی ستھرائی مہم چلائنے کی ہدایت بھی کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ دریاؤں میں گند پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور سیاحتی مقامات میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

محمود خان نے اجلاس میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ پٹوار کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے اوردرخواست دہندگان کو دو دنوں میں فرد کے اجراء کو یقینی بنایا جائے، انہون کا کہنا تھا کہ فرد کے اجراء میں تاخیر ہونے کی صورت میں متعلقہ پٹواری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔