akhs pakistan dsc 0039 r

گزشتہ 10 دنوں کے دوران مزید 208 کورونا مریض ایچ ڈی یو پہنچ گئے

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر خطرناک، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پچھلے دس دنوں کے دوران مزید 208 مریض ایچ ڈی یو پہنچ گئے، ایچ ڈی یو پر زیر علاج مریضوں کی تعداد 967 تک پہنچ گئی، ایچ ڈی یو، آئی سی یو اور وینٹی لیٹر پر مسلسل مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، صوبے کے ہسپتالوں میں 967 مریض ایچ ڈی یو، 162 آئی سی یو اور 76 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے، مردان 33 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، لوئر دیر میں مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد ،بونیر میں 28 فیصد، پشاور میں 26 فیصد ہے۔ دس اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے، خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل