faisal masjid

وزارتِ مذہبی امور کے زیر انتظام فیصل مسجد اسلام آباد میں محفلِ شبینہ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کے زیر انتظام فیصل مسجد اسلام آباد میں محفلِ شبینہ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل، منتخب حفاظ کرام رمضان المبارک کی آخری پانچ راتوں میں مکمل قرآن پاک پڑھانے کی سعادت حاصل کرینگے، محفل شبینہ کا آغاز کل 7 مئی، رمضان المبارک کی 25 ویں شب سے ہوگا، توحید کے پروانوں کو 5 روزہ محفل شبینہ کے دوران تین طاق راتیں نصیب ہونگی، رمضان المبارک کی 29 ویں شب کو تکمیل قرآن اور دُعا ہو گی، ملکی ترقی و سلامتی اور کورونا وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  آئِی ایم ایف نےپاکستان میں مہنگائی کم ہونےکی خوشخبری سنادی
مزید پڑھیں:  ججزخطوط پر ازخود نوٹس، ہمیں‌عدلیہ کو بااختیار بنانا ہے، سپریم کورٹ

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے کہا کہ عوام الناس محفلِ شبینہ میں کورونا SOPs پر سختی سے عملدرآمد کریں، شہری جائے نماز، ماسک، سیناٹائزر اور پانی کی بوتل اپنے ہمراہ لائیں، شہری فیصل مسجد میں آمد و رفت اور نماز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔