آئِی ایم ایف نےپاکستان میں مہنگائی کم ہونےکی خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کی نوید سنا دی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1 ارب 10کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے جولائی 2023 میں آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا قرض پروگرام لیا تھا اور اہداف کے حصول میں سنجیدہ کوششیں کیں۔
آئی ایم ایف کے جاری اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونا شروع ہوگئی ہے اور قرض پروگرام کے بعد پاکستان معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک پہنچ رہی ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے 11.4 فیصد تھیں جبکہ رواں سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کا 12.5 فیصد رہ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جہاں چاہوں سرمایہ کاری کروں گا کوئی نہیں روک سکتا ،محسن نقوی