mehmood khan cm kpk 600x300 1

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کاتھانہ کانجو سوات کا اچانک دورہ

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بغیر پروٹوکول کانجو پولیس سٹیشن سوات پہنچ گئے،انہوں نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور حوالاتیوں سے ملاقات کی۔

وزیر اعلی نے تھانے میں موجود سائلین سے بھی بات چیت کی اور تھانہ میں بزرگ شہریوں ، خواتین کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے،انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے اچانک دورے کرونگا عوام کی خدمت میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال دحرلے سے جاری
مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات

وزیر اعلی نے مزید کہا پولیس عوام کے ساتھ حسن سلوک کے معیار کو قائم رکھیں،پولیس عوام کے تحفظ کا ضامن ہے ادارے کو کارکردگی مزید بہترکرنی ہوگی پولیس سٹیشن انصاف و تحفظ کا مرکز ہونا چاہئے ۔