railways

چھوٹی عید پر ریلوے کا پشاورسے راولپنڈی کے لیے عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ويب ڈیسک (پشاور): چھوٹی عید پر ریلوے کا پشاورسے راولپنڈی کے لیے عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، محکمہ ریلوے کے مطابق فیصلہ عید کے تعطیلات میں بڑھتے ہوئے رش کے سبب کیا گیا ہے، پہلی عید سپیشل ٹرین 10 مئی کو پشاور کینٹ سے صبح نو بجے روانہ ہوگی، سپیشل ٹرین، نوشہرہ، اٹک سٹی ٹیکسلا اور گولڑی سٹاپ سے ہوتی ہوئے بارہ بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کےخلاف وکلاء تحریک کا آج سے آغاز
مزید پڑھیں:  جعلی میڈیکل ویزوں پر افغانیوں کا دیگر ممالک جانے کا انکشاف

10 مئی کو دوسری عید اسپیشل ٹرین دن دو بجے راولپنڈی سے پشاور کو روانہ ہوگی، عید اسپیشل ٹرینیں اسی ترتیب سے 10 مئی سے 16 مئی تک چلیں گی۔