Untitled 1 179

عیدسےپہلےسبزی،چکن اوردیگراشیاء کی قیمتوں کوپرلگ گئے

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور میں چکن اورسبزی کی قیمتوں نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے۔ مہنگائی کی لہر نے تو پشاور کے شہریوں کی کمرتوڑکررکھ دی، چکن کی قیمت ایک دن زندہ مرغی کی قیمت میں مزید 3 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعدزندہ مرغی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی چکن 296 روپےکلوہوگیا۔

سبزی کی قیمتیں بھی کم ہونے کو نہیں آرہیں۔ درجہ اول کا آلو 40 کی جگہ 50کاہوگیا۔ پیاز 30 کی جگہ 40، ٹماٹر 30 کی جگہ 50 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل

پھل عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے سیب 150 روپے فی کلو کی بجائے 160 اور 170 روپے میں فروخت کیا جانےلگاہے۔کیلا فی درجن 220 روپےتک پہنچ گیاسٹابری بھی 200 سےکم دستیاب نہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے آنے والا کنٹینر پل کے نیچے پھنس گیا

شہری کہتےہیں جس چیز کاریٹ پوچھیں ہوش اڑ جاتے ہیں۔اتنی مہنگائی میں غریب آدمی اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلانے کے قابل بھی نہیں رہا۔عید سے مہنگائی پہلی بار نہیں ہورہی ،انتظامیہ ہربار کی طرح اس بار بھی دعوے کرنے کی بجائے شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئےاپنا کردار ادا کرے۔