prisoners

عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 60 دنوں کی کمی کی منظوری

ویب ڈیسک (پشاور): عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 60 دنوں کی کمی کی منظوری دے دی ہے، محکمہ داخلہ اور قبائلی امور نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے، اس کمی کا اطلاق صوبہ بھر کی جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں پر ہوگا، تاہم کمی کا اطلاق دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس