1122 jehlum 780x470 1

باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ریسکیو1122 ایمبولینسز فراہم کردی گئیں

ویب ڈیسک (پشاور) ریسکیو1122 نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ریسکیو1122 ایمبولینسز فراہم کردیں گئیں، ڈاکٹر خطیراحمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122کے مطابق کورونا وائرس سے بچا اور حفاظتی اقدامات پر ریسکیو1122 کا میڈیکل عملہ تعینات کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے وزراء و ممبران کو ہزاروں کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک اور اندرون ملک مسافروں کی آمدروفت کے تحفظ کے لیے فیصلہ کیا گیا، باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیم موجود رہیں گی، کورونا وائرس کی علامات یا مشتبہ افراد کو ایمبولینس میں محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقل کرنا ہے، ریسکیو1122 کی ایمبولینسز دیگر ایمرجنسیز میں بھی خدمات فراہم کریں گی۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے آنے والا کنٹینر پل کے نیچے پھنس گیا