Peshawar High Court 3

پشاورہائیکورٹ نے گورنر کی جانب سے وائس چانسلرکو فارغ کرنے کے حکم کو معطل کردیا

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورہائیکورٹ نے گورنر کی جانب سے وائس چانسلرکو فارغ کرنے کے حکم کو معطل کردیا ۔

گورنر خیبرپختونخوا نے دو روز قبل وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو فارغ کرنے کا حکم دیا تھا ،گورنر نے وائس چانسلر کو اس قبل تین ماہ جبری رخصت پر بھی بھیجا تھا۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا : باولے کتوں کے کاٹے سے خواتین سمیت 10افراد زخمی

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار احمد نے گورنر کے فیصلے کیخلاف رٹ دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مردان روڈ پر فائرنگ، خواجہ سراء گل پانڑا شدید زخمی

رٹ پر سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس عتیق شاہ نے کی

عدالت نے آئندہ سماعت تک حکم کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔