Untitled 1 598

پشاور:غیرمعیاری آکسیجن سلینڈرزسےبلیک فنگس پھیلنےکاخدشہ

ویب ڈیسک(پشاور): خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ای این ٹی ڈاکٹر نے غیر معیاری آکسیجن سلنڈرز کے استعمال سے بلیک فنگس پھیلنے کے خدشے پر بورڈ آف گورنرز کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ گزشتہ دو ماہ میں 12 مریضوں کی سائی نس سرجری کی گئی جن میں سے 2 مریض کورونا سے صحت یاب ہونے کے دوران بلیک فنگس کا شکار ہوئے، صفائی نہ ہونے سے بلیک فنگس سلنڈرز کی تہہ میں پایا گیا۔

ای این ٹی ڈاکٹر نے زور دیا کہ سلنڈرز میں آکسیجن بھرنے کے دوران احتیاط برتی جائے، کورونا کی صورتحال میں بلیک فنگس کے مریض سامنے آرہے ہیں، اگر سلنڈرز کی صفائی بہتر طور پر نہ کی جائے تو بلیک فنگس کے سپورز (زردانے) ان کی تہہ میں بیٹھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24مئی تک توسیع

خط میں کہا گیا کہ مریضوں کے لئے آکسیجن کا جو انتظام کیا جائے تو گیس پانی کے چیمبر سے گزارنے کے لئے بھی پانی کی صفائی ضروری ہے، کیونکہ اگر پانی کی صفائی نہ ہوتو سپورز بننے کا خدشہ ہوتا ہے، بروقت علاج نہ ہونے پر بلیک فنگس کے جسم میں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے، زرعی و نمی کے حامل علاقوں میں رہنے والے افراد کو بلیک فنگس کا شکار ہوئے کا زیادہ احتمال ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا امیر مقام اور ڈاکٹر عباد اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سیکرٹری صحت امتیاز حسین شاہ کے مطابق تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو مریضوں کے زیراستعمال سلنڈرز کی صفائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، صوبے میں بھارتی وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، پانچ نمونے ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں جن کے نتائج ابھی موصول نہیں ہوئے ہیں۔