.jpg

مہمند:اقلیتی برادری کو درپیش ہرقسم کے مسائل کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائینگے- ویلسن وزیر

ویب ڈیسک(ضلع مہمند) ضم اضلاع سے خصوصی نشست پر منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر نے ضلع مہمند کا دورہ کیا اوریہاں پر اقلیتی برادری کو درپیش مسائل پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی گفت وشنید کی۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او ,اےڈی سی(فنانس) , اےڈی سی (جنرل) ، اے سی اپر مہمند ,تمام انتظامی محکموں کے اہلکار اور اقلیتی برادری کے نمائندے موجود تھے۔اس موقع پر اقلیتی نمائندوں نے اپنے مسائل بیان کیئے جن میں گھروں کی تعمیر,قبرستان کیلئے جگہ کی فراہمی,اقلیتی کوٹے پر مقامی افراد کی بھرتی,دو فیصد ڈس ایبل کوٹہ,پانچ فیصد مائینارٹی کوٹہ,سیکیورٹی خدشات,شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کی فراہمی,سکالرشپ,میڈیکل فیسیلٹیز ، سپورٹس کٹس کی فراہمی اور الیکشن ڈیوٹیز کے بقایاجات سرفہرست تھے۔

مزید پڑھیں:  توہین عدالت:ڈونلڈ ٹرمپ پر 9ہزار ڈالر جرمانہ عائد

ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صفائ ہماری ایمان کا حصہ ہیں اور ملک کی صفائی میں انکا کردار بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور انکوآئینی اورقانونی حقوق فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے اس موقعے پر موجود تمام محکموں کے نمائندوں کو تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کردی۔
ڈی سی نے ممبرصوبائی اسمبلی کو یقین دلایا کہ اقلیتی برادری کو درپیش ہرقسم کے مسائل کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائینگے اور انکے لئے مخصوص کوٹے پر ہرگز کسی اور کو بھرتی نہیں کیا جائیگا اور انکے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ممبر اسمبلی ویلسن وزیر نے مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی پرضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ناجائز منافع خوری عروج پر، سبزیاں اور دال سمیت آٹا بھی مہنگا