پشاور، ناجائز منافع خوری عروج پر، سبزیاں اور دال سمیت آٹا بھی مہنگا

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں ناجائز منافع خوری عروج پر پہنچ گئی۔
ضلع انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے درجنوں افسران بڑھتی مہنگائی کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام رہے۔
اس حوالے سے علاقہ مکین بھی کافی پریشان ہیں جبکہ سرکاری نرخنامہ محض شوپیس بن کر رہ گیا کیونکہ روٹی کی پرانی قیمت پشاور کے اکثر علاقوں میں اب بھی برقرار ہے جبکہ آٹا بھی دوبارہ مہنگا ہونے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق سبزیاں اور دالیں خریدنا تو عام ادمی کے بس سے باہر ہو گیا ہے جبکہ 20 کلو مکس آٹا 1800 اور فائن آٹے کی قیمت 2100 روپے ہوگئی۔ اس کے باوجود فائن اتا 20 کلو تھیلا 2300 اور 2200 میں مل رہا ہے۔
دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود نانبائیوں کی من مانیاں جاری ہیں اور شہر میں کم وزن روٹی کی فروخت جاری ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نےکارروائی کرتے ہوئے 16 نانبائی گرفتار کر لئے۔

مزید پڑھیں:  ریاض، رواں سال مناسک حج 14 تا 19 جون ادا کیے جائیں گے