951990 6061096 1 updates

یوکرائن:خواتین فوجیوں کی اونچی ایڑھی کی سینڈل پہن کر پریڈ

ویب ڈیسک (یوکرائن)یوکرائن میں خاتون فوجی اہلکاروں نے اونچی ہیل والی سینڈل پہن کر پریڈ کی۔

ذرائع کے مطابق یوکرائن میں خواتین نے بغیر کسی پریشانی کے اونچی ہیل کے سینڈل کے ساتھ پریڈ مکمل کی۔ فوج کی زیر تربیت خاتون فوجیوں نے سوویت یونین کے خاتمے کی 30 ویں سالگرہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک پریڈ میں حصہ لیا تھا۔

یوکرائن میں خواتین فوجیوں کے لباس میں ترمیم کرتے ہوئے سینڈل پہننے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے جس کے بعد پہلی بار اونچی ہیل والی سینڈل پہن کر پریڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا

معمول کی اس پریڈ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

یوکرائن وزارت دفاع کی جانب سے جاری تصاویرمیں خواتین فوجیوں کو فوجی جوتوں کے بجائے اونچی ہیل والی سینڈل پہن کرپریڈ کرتےدیکھا جا سکتاہے۔ آرمی بُوٹ کےبجائےاونچی ایڑھی والی سینڈل پہن کر پریڈ ایک مشکل کام ہے تاہم خواتین فوجیوں نے یہ بھی کردکھایا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ

دوسری جانب سینڈل پہن کر پریڈ کرنے پر خاتون فوجیوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک کے اہم تبصرہ نگاروں نے اس عمل کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے خواتین کے فوجی لباس میں سینڈل کو شامل کرنے پر حکومتی اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔