بورس جانسن

عمران خان کو مشعل راہ بنائیں،بورس جانسن کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک :برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اقوام متحد ہ کی جنر ل اسمبلی سے خطاب کی ویڈیو پاکستان میں سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

یہ بھی پڑھِیں:مہنگائی کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام، شوکت ترین کا اعتراف

اپنے خطا ب کے دوران جب انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے درپیش چیلنجز کا ذکر کیاتو اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے دنیا بھر کے رہنمائو ں کو ان کی پیروی اختیار کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اورادائیگی کی مدت کم کرنےکامطالبہ
مزید پڑھیں:  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن

جس کے بعد پاکستان میں ان کی تقریر کا یہ حصہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ،ہزاروں کی تعداد میںاس ویڈیوکو شئیر کرکے اس پر تبصرے کئے گئے۔خاص کر تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسے عمران خان کی مقبولیت کا ایک اور پیمانہ قرار دے ڈالا۔