پارہ 40ڈگری

کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
آئندہ24گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے
کم سے کم درجہ حرارت 25.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
گرم موسم میں ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس