Rent of shops and houses in Peshawar increased

پشاور میں دکانوں اور مکانوں کے کرایہ میں اضافہ

ویب ڈیسک (پشاور)افغانستان سے افغان مہاجرین کے پاکستان میں نقل مکانی کی افواہوں پر پشاور اور اس کے گرد ونواح میں مکانات اور دکانوں کے کرایہ جات نے تین ہزار سے10ہزار تک جمپ لگادی ہے جبکہ پیشگی طور پر وصول کرنے والی رقم میں بھی کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کوکرایہ نہ بڑھانے پر گھر اور دکانیں خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ا س وقت پشاور شہر میں کم کرایہ پردکانیں اورگھردستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے کرایہ پر مقیم لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں سلنڈر دھماکا: ایک شخص جاں بحق، 6زخمی

واضح رہے کہ پشاورمیں ایک سے دوکمروںپرمشتمل مکان اورفلیٹس کا کرایہ پانچ ہزار سے 10ہزار روپے اور دکانوں کا کرایہ شہری علاقوں میں جگہ کی مناسبت اور کاروبار کےحجم کےلحاظ سے وصول کیا جارہا ہےاس طرح تین سے چار کمروں اور اس سے زائد کمروں پر مشتمل فلیٹس کاکرایہ20ہزار سے25ہزار جبکہ مکانات کا کرایہ12ہزار سے18ہزار روپے تک مقرر ہے پیشگی طور پر وصول کی جانے والی زر ضمانت کی حدبھی ایک لاکھ سے5لاکھ تک ہے لیکن گذشتہ ایک مہینے میں مہنگائی میں اضافے اور افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی اطلاعات کی وجہ سے کرایہ جات اور پیشگی رقوم میں اضافہ کردیاگیا ہے اندرون شہر کے علاقوں میں تین سے پانچ ہزار، بیرون شہر میں 2سے تین ہزار اور نواحی علاقوں میں15سو سے دو ہزار روپے کے اضافے کی اطلاعات ہیں جبکہ بڑے مکانات کا کرایہ یک دم10ہزار روپے تک بڑھایا گیا ہے اس حوالے سے کرایہ پر مقیم لوگوں کو مکانات خالی کرانے کے نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں رہائشی پلازوں میں بھی کمروں کے کرایہ جات میں ایک ہزار سے15سو روپے کایکمشت اضافہ ہوا ہے

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل