corona virus

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 56 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید56افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 785 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار411 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 46 ہزار538 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  ہیٹ سٹروک کا خدشہ، پنجاب کے تعلیمی ادار 7 دن کے لیے بند
مزید پڑھیں:  احمد فرہاداغواء کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے ،اعظم نذیر تارڑ

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 49ہزار49کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.87 فیصد رہی۔