برطانوی عدالت

دبئی کے حکمران نے سابقہ بیوی کے فون ہیک کروائے، برطانوی عدالت

ویب ڈیسک :برطانیہ کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی سابقہ بیوی کے فون ہیک کروائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی ہائی کورٹ نے کہا کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فون ہیک کرنے کا حکم دے کر برطانوی نظام انصاف میں مداخلت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  شاہ خرچیاں کم ،مزدور کی تنخواہ بڑھانے کی کوشش کریں گے :وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے” محبت ”کرتی ہوں، سونم کپور

شیخ المکتوم کی سابق اہلیہ نے کہا کہ اس انکشاف نے انھیں خوف اور شکار بننے کے احساس میں مبتلا کر دیا ہے۔عدالت کے مطابق طلاق اور تحویل کے کیس میں ان کے وکلا کے فونز پر بھی حملے کئے گئے، شیخ المکتوم نے اس ہیکنگ کے بارے میں علم ہونے کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب