پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب

ویب ڈیسک: اے این پی کی صوبائی کونسل اجلاس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جس میں میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب کر لئے گئے ہیں جبکہ صوبائی کابینہ کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر جبکہ سین شاہ صوبائی جنرل سیکرٹری چن لئے گئے۔
صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین میں سید عاقل شاہ سینئر نائب صدر، ارسلان خان ناظم سیکرٹری جبکہ حامد طوفان، مطیع اللہ مروت، آیاز شعیب اور مروت شاہین ضمیر جوائنٹ سیکرٹریز منتخب کر لئے گئے۔
صوبائی کابینہ کے ایڈشنل جنرل سیکرٹری رحمت علی خان اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان ہونگے۔
یاد رہے کہ ارم فاطمہ نائب صدر زنانہ جبکہ صلاح الدین مومند ، قاسم علی خان اور شاہی خان شیرانی نائب صدور ہونگے۔

مزید پڑھیں:  سرگودھا میں دھماکہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی