پاکستان کےدورے پرآئی جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت

اسلام آباد: (مشرق نیوز) ترجمان جرمن وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئی جرمن وزیرخارجہ اینا لینا بیئربوک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جرمن وزیرخارجہ نے دورہ پاکستان میں اپنی مصروفیات منسوخ کردیں۔
جرمن وزیرخارجہ اینا لینا بیئربوک آج صبح2 روزہ دورے پر پاکستان تشریف لائیں۔ جرمن وزیرخارجہ نے بلاول بھٹوزرداری سے تفصیلی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی