طالبعلم قتل

چارسدہ میں سیکنڈ ایئر کا طالبعلم قتل

ویب ڈیسک: چارسدہ کے علاقے نستہ مصری خان میں نامعلوم افراد نے بارہویں جماعت کے طالبعلم کو قتل کردیا، 17سالہ منیب کی قتل شدہ نعش قریبی کھیتوں سے ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے منیب کو قتل کرنے کے بعد ان کی نعش قریبی کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا۔
مقتول کے چچا کی مدعیت میں تھانہ نستہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل