مریم اورنگزیب

پاکستان کے اصل مسائل کی جڑ عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کےاصل مسائل کی جڑ عمران خان ہیں، عمران خان کو سازش کے علاوہ کچھ بھی کرنا نہیں آتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی منفی سوچ پورے ملک پر مسلط کرنا چاہتا ہے، جو حکومت کو ماننے کو تیار نہیں وہ الیکشن کیسے مان لے گا؟۔ عمران خان نے سیاسی مخالفین سے انتقام لیا۔ عمران خان نے اداروں کو متضاد بنایا۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں سلنڈر دھماکا: ایک شخص جاں بحق، 6زخمی

انہوں نے کہا اگرعمران خان نے الیکشن میں جانا تھا تو اسمبلیاں تحلیل کرتے اور الیکشن کا اعلان کرتے، عمران خان کے پاس اختیار تھا الیکشن کا اعلان کرتے۔ عمران خان جو تباہی مچا کر گیا ہے اس کا اثر پوری قوم پر آیا ہے، ملک کی ترقی عمران خان سے برداشت نہیں ہورہی۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم میں‌رجسٹریشن تاریخ بڑھانے کا امکان

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور ایف آئی اے عمران خان سے سوال پوچھے تو کہتے ہیں جواب نہیں دوں گا۔ 3 مرتبہ منتخب وزیراعظم عدالت میں پیش ہوسکتا ہے تو عمران خان کیوں نہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والوں میں سے نہیں ہیں جنہوں نے کرپشن کی ہے انہیں جواب دینا پڑے گا۔