ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم میں‌رجسٹریشن تاریخ بڑھانے کا امکان

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تاجر دوست سکیم ناکام رہی اور اس میں تاجروں کی رجسٹریشن نہ ہونے کے برابر رہی جس پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تاجروں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تاجر دوست سکیم کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ چیئرمین ایف بی آر وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خال بازار کا بجلی ٹرانسفارمر 3 دن سے خراب، پانی ناپید، کاروبار ٹھپ