کبل طالبعلم کو قتل کرکے خودکشی کرلی

کبل،مسلح شخص نے طالبعلم کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک : تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں ایک شخص نے سکول کے بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بعد میں خود پر فائرنگ کرکے خود کشی بھی کی۔ کانجو پولیس کے مطابق محلہ شیلم بابا میں ملزم حسین علی ولد محمد عالم نے سکول سے واپس آنے والے دسویں جماعت کے طالب علم جنید ولد رشید احمد پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
ملزم نے اس کے بعد اُسی پستول سے اپنے سر پر فائرنگ کی جس سے وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔ فوری طور پر وجۂ قتل اور خودکشی معلوم نہ ہوسکی مگر پولیس کا کہنا ہے کہ حسین علی کچھ عرصہ جرمنی میں رہ کر واپس آیا تھا اور اس کو ذہنی بیمار بھی تھا۔ پولیس نے اس بارے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی