صوابی،کار حادثے میں دولہا تین سالہ بچے سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک :موضع یارحسین میں بارات میں شامل کار تیزی کے باعث پل سے نالے میں گرنے سے دولہا تین سالہ بچے سمیت جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی شام موضع یعقوبی سے تیس سالہ سلیمان کی بارات موضع جھنڈئی مردان جارہی تھی گورنمنٹ ڈگری کالج یارحسین کے مقام پر واقع پل سے تیز رفتاری کے باعث دولہا کی کارنیچے نالے میں گرگئی
جس کے نتیجے میں کار میں سوار دولہا سلیمان سکنہ جھنڈئی مردان اور ان کا تین سالہ رشتہ دار بچہ عیسیٰ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے یارحسین ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ،افغانستان