جنوبی وزیرستان کے سرکردہ عمائدین اورانتظامی افسران کاگرینڈجرگہ

ویب ڈیسک :آئی جی ایف سی سائوتھ خیبرپختونخوا میجر جنرل ہارون حمید نے امن وامان کے حوالے سے ضلع جنوبی وزیرستان وزیر قبائل کے سرکردہ مشران کے ساتھ گرینڈجرگہ کیا۔جرگہ میں سکائوٹس فورس کمانڈنٹ اویس شمیم ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اشفاق موجود تھے۔ جرگہ کے دوران سکیورٹی کی موجودہ صورتحال، امن وامان کی بحالی کے لیے سکیورٹی فورسز اور عمائدین کی مشترکہ کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل ہارون حمید نے زور دیا کہ مقامی لوگوں کی مدد کے لیے سازگار سیکورٹی ماحول لازمی ہے۔اسی طرح معدنیات کے ذخائر کے سروے سے اس علاقے کے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا اوریہ سب کچھ تب ممکن ہے اگر اس علاقے میں مکمل امن امان قائم ہو۔
اس لئے علاقے کے عمائدین آگے آئیں اورامن وامان کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ آئی جی ایف سی نے واضح کیا کہ گاڑیوں کے کالے شیشوں پر کسی قسم کی کوتاہی 27 دسمبر 2022 کے بعدبرداشت نہیں کی جائے گی۔اس میں عوام سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔جرگے میں احمدزئی وزیرقبائل کے سرکردہ مشران نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ،عطا تارڑ