چمکنی، مین گیس پائپ لائن پراسرارطور پر پھٹ گئی،شہربھرگیس معطل

ویب ڈیسک :پشاورجی ٹی روڈ پر چمکنی فلائی اوورکے قریب مین گیس پائپ لائن پراسرارطور پر پھٹ گیا جس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے شہر بھر میں گھریلو صارفین اور سی این جی فلنگ اسٹیشنوں کوگیس کی سپلائی معطل ہوگئی ۔گیس کی اچانک معطلی کے باعث گھریلو صارفین کیساتھ ساتھ رکشہ اورٹیکسی ڈرائیورں کو بھی شدید پریشانی کاسامنا رہا اورانہیں باہر سے چیزیں منگوانی پڑیں ۔ آگ سے متعلق متضاد اطلاعات اور افواہیں زیرگردش رہیں جس میں قریب ہی تعمیراتی کام کے علاوہ ایک افواہ یہ بھی تھی کہ اس جگہ سگریٹ پھینکنے کیوجہ سے آگ بھڑک اٹھی تاہم کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد شام کے وقت گیس کی سپلائی بحال کی گئی ۔
ریسکیو نے آتشزدگی گیس لیکج قراردیا۔ گزشتہ صبح چمکنی فلائی اوور کے نیچے 12 انچ ڈائی ایس این جی پی ایل مین گیس سپلائی لائن میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی اور خطرناک شعلے اٹھنے لگے جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی ۔گیس کی مین پائپ لائن پھٹنے سے پشاور شہر اور کینٹ کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ۔جن علاقوں میں گیس سپلائی معطل ہوئی ان میں چمکنی، ترناب فارم، گلبہار،اعجازآباد،ہشتنگری، رنگ روڈ،شامی روڈ،صدر، گورنر ہاؤس ، سی ایم ہاؤس، ورسک روڈ، دلازاک روڈ، چارسدہ روڈاوردیگر علاقے شامل ہیں۔ گیس غائب ہونے سے جہاں سی این جی پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں وہیں گھریلو صارفین کیلئے ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کی تیاری سمیت دیگر امور میں سخت مشکلات کا سامنارہا۔گیس معطلی کی وجہ سے شہری مقامی ہوٹلوں اورچھولے فروشوں کی دکانوں اورریڑھیوں پر ٹوٹ پڑے جن کی چاندی ہوگئی جبکہ روٹی کی دکانوں پر بھی غیرمعمولی رش لگا رہا۔
بعض گھروں میں لوگوں میں لکڑیاں جلا کر کھانے پینے کا بندوبست کیا سو ئی نادرن گیس کے تر جما ن کے مطابق جی ٹی روڈ پر چمکنی فلا ئی اور پر گیس پا ئپ لا ئن کی مر مت کے با عث گیس معطل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مر مت کا کا م مکمل کر نے کے بعد گیس بحال کردی گئی ۔ریسکیوکے مطابق گیس پا ئپ لا ئن میں آتشزدگی گیس لیکج کے باعث ہوئی جس کے نتیجہ میں کسی قسم کا جا نی یا ما لی نقصا ن نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ ،باپ تین بیٹوں سمیت قتل