پارا چنار،متحارب قبائل فائربندی ،مورچے خالی کرنے پر متفق،جرگہ تشکیل

ویب ڈیسک : پاراچنار اپر کرم بوغکی و گنداو دیہات کے دو قبائل کے درمیان دوسرے روز بھی مسلح تصادم جاری رہا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز کے مطابق ضلعی انتظامیہ ، پولس ، فورسز مقامی عمائدین کی مدد سے فائر بندی کی کوششیں کرتے رہے جس میں مقامی مشران و عمائدین کی مدد سے متحارب قبائل15دن کیلئے امن تیگہ رکھنے اور مورچے خالی کرنے پر متفق ہوگئے۔ تنازعے کے حل کیلئے جرگہ تشکیل دیدیاگیا ،فریقین نے دوسرے روز بھی ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے کو نشانہ بنایا۔
ڈی پی او کرم عبدالصمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ جنگ بندی اور مورچے خالی کرنے کا عمل شروع کردیا ہے اور امن کی فضا خراب کرنے اور جنگ بندی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی رات گئے تک مسلح مورچہ بند فریقین سے مورچے خالی کرنے کا عمل جاری تھا کرانے کا عمل جاری رہا، تنازعہ قبائل کے درمیان معدنیات راہداری پر پیش آیا ۔
ادھر مقامی ذرائع کے مطابق کل پاڑہ چمکنی کے علاقے میں مارٹر گولہ پھٹنے سے4افراد جاں افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ہفتہ کو فائرنگ سے بوغکی کے3 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا ۔ گزشتہ روز جاںبحق افراد کا تعلق چمکنی گنداو قبائل سے ہے جن میں احسان اللہ ،رئوف خان ،محمد انوار اور محمد وسیم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی