ڈیرہ اسماعیل خان تین نئی صنعتوں

ڈیرہ اسماعیل خان اکنامک زون میں تین نئی صنعتوں نے کام شروع کردیا

ویب ڈیسک:تین نئی صنعتوں نے ڈیرہ اسماعیل خان اکنامک زون میں کام شروع کردیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسرخیبر پختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی جاوید اقبال خٹک اور کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن عامر آفاق نے جمعرات کو باضابطہ طور پر زون میں صنعتوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ کام شروع کرنے والی نئی صنعتیں بشمول میکسل فارما، الحمد فلور اینڈ جنرل ملز اور اتفاق کنسرٹ سیگمنٹس نے تقریباً 600 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے 500 سے زائد براہ راست روزگار کے مواقع پیداہوں گے۔ ڈی آئی خان اکنامک زون کا منصوبہ پاکستان کے وسائل سے مالا مال خطوں میں سے ایک کو پورا کرنے کے لیے ہے جس میں پنجاب اور کے پی کے اضلاع شامل ہیں۔ اس زون میں ڈیرہ غازی خان، بھکر، میانوالی، ٹانک، ڈی آئی خان، جنوبی وزیرستان اور لکی مروت کے اضلاع شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نگران دور میں بھرتی1800ملازمین کو نکالنے کا اعلان