بی آر ٹی منصوبہ میں توسیع

بی آر ٹی منصوبہ میں توسیع، 6سال میں مکمل ہوگا

ویب ڈیسک : پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی تکمیل کیلئے صوبائی حکومت اور امدادی اداروں نے مزید ایک سال کی توسیع کردی منصوبہ 31دسمبر 2023تک مکمل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائیگی خیبر پختونخوا کا میگا پراجیکٹ اب مزید ایک سال کی تاخیر سے مکمل ہوگا بی آر ٹی پر کام 19اکتوبر 2017میں شروع کیا گیا تھا جسے صوبائی حکومت نے 6ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم منصوبہ طوالت اختیار کرگیا اور اس کا کاریڈور مکمل ہونے کے بعد 13اگست 2020میں اس کی سروس شروع کردی گئی تاہم منصوبے پر تعمیراتی کام آج بھی جاری ہے اور اس کے ڈپو کا بیشتر کام مکمل ہونے کے باوجود اسے مکمل نہیں کیاجاسکا ہے
ذرائع کے مطابق فرانسیسی ایجنسی سے حاصل کردہ قرض پر کام جاری ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرض کا 98فیصد سے زائد خرچ کرلیا گیا ہے ذرائع کے مطابق منصوبے کی تکمیل کیلئے 31دسمبر 2022کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی جو آج مکمل ہوگئی تاہم کام اب بھی باقی ہے جس کے باعث ڈونرز ایجنسیوں کی مشاورت سے منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن 31دسمبر 2023تک بڑھا دی گئی ہے اگر یہ منصوبہ اس برس مکمل کرلیا گیا تو اس کی تعمیراتی مدت 6برس اور ڈیڑھ ماہ ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  رسالپور میں فائرنگ کا تبادلہ : پولیس اہلکار زخمی ،رہزن ہلاک