بڈھ بیر کے علاقے پر 2022کا سال بھاری رہا، 50افراد قتل ہوئے

ویب ڈیسک : پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں 2022کے دوران قتل کی سب سے زیادہ 50 واقعات پیش آئے ہیں جبکہ بعض تھانوں کی حدود میں قتل کی ایک، ایک واردات بھی رپورٹ کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں ملنے والاڈیٹاکے مطابق قتل مقاتلے کے حوالے سے 2022کا سال بڈھ بیر پر بھاری رہا جہاں تقریبا 50قتل کے واقعات رپورٹ کئے گئے جبکہ 2021میں یہ واقعات 45تھے۔ اسی تھانہ کے مختلف علاقوں میں 2021 میں اقدام قتل کی 65جبکہ 2022میں 89 واقعات رپورٹ کئے گئے ہیں۔
بڈھ بیر میں گزشتہ سال کے دوران پولیس پر6حملے بھی کئے گئے۔ اسی طرح دوسرے نمبر پر قتل کی سب سے زیادہ وارداتیں تھانہ خزانہ کے علاقوں میں پیش آئیں جہاں 36افراد کی جانیں لی گئیں جبکہ اقدام قتل کے دوران 41افراد زخمی کئے گئے۔ ڈکیتی کی دو اور راہزنی کی 20وارداتیں پیش آئی ہیں۔ چمکنی میں قتل کی 32واقعات جبکہ اقدام قتل کے 49،راہزنی کے 14اورموٹرسائیکل سنیچنگ کے 16وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ پشاور کے بعض تھانہ جات کی حدود میں قتل کی ایک، ایک واردات پیش آئی ہے ۔
ڈیٹا کے مطابق کوتوالی کے علاقے میں پورے سال میں 1قتل کا واقعہ ہوا جبکہ اسی تھانہ کی حدود میں 2021میں بھی قتل کی ایک ایف آئی آر درج کی گئی ۔ کوتوالی کے علاقوں میں2021کے 132ایف آئی آرز کی نسبت رواں سال 967ایف آئی آرزکاٹی گئی ہیں۔ تھانہ خان رازق شہید سے متعلق ڈیٹا کے مطابق 2021اور2022میں قتل کی دو،دو وارداتیں پیش آئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی