سبسڈائزڈآٹا مہنگا فروخت کرنے پر 34آٹا ڈیلروں کاکوٹہ منسوخ

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ چارسدہ کی ٹیم کا سرکاری رعایتی آٹے کے مقرر کردہ سیل پوائنٹس پر چھاپے۔ 34 سرکاری آٹا ڈیلروں کے کوٹے سرکاری نرخ سے تجاوز کرنے اور قانون کی خلاف ورزی پر منسوخ کر دیئے گئے۔جبکہ ضلع بھر میں صارفین کو سرکاری آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کی سختی سے ہدایت کر دی گئی۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والے آٹا ڈیلروں کا کوٹہ منسوخ کرنے کے علاوہ انہیں بھاری جرمانہ بھی کیا جائیگا۔ ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر قاسم خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عبدالحفیظ خان۔اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ علوینہ فیض اوراسسٹنٹ فوڈ فہمید خان پر مشتمل ٹیم نے صوبائی حکومت کی سرکاری رعایتی آٹے کی صارفین کو عدم فراہمی اور سرکاری نرخ سے تجاوز کرنے پر 34 آٹا ڈیلروں کے کوٹے منسوخ کرنے کے علاوہ بھاری جرمانہ کئے ۔
ڈی ایف۔سی و سپیشل پرائس کنٹرولرمجسٹریٹ چارسدہ عبدالحفیظ خان اور اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ علوینہ فیض نے آٹا ڈیلروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ پر صارفین کو سرکاری رعایتی آٹے کی فراہمی کو ممکن بنانے کے ساتھ ریکارڈ اپنے پاس رکھیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے علاوہ جیل بھیج دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ،افغانستان