دیر قومی جرگہ

دیر قومی جرگہ کی کوششوں سے شاٹئی درہ اراضیات کا دیرینہ تنازعہ حل

ویب ڈیسک :دیر قومی جرگہ کی کوششوں سے شاٹئی درہ کی اراضیات کا نصف صدی سے زائد عرصہ سے چلا آنے والا دیرینہ تنازعہ حل ہوگیا ڈپٹی کمشنر لوئر دیر اور ڈی پی او نے تنازعہ حل کرنے میں اہم اور فعال کردا ر ادا کرنے پر لوئر دیر کے قومی جرگہ کو خراج تحسین اور شاباش دی جرگہ کی کوششوں سے عسکریت پسندی کے دوران امن اور علاقہ دہشت گردی سے محفوظ رہا تفصیلات کے مطابق ملکانان غاڑہ اور قبیلہ اتمان خیل شاٹئی درہ کے عوام کے درمیان 1968سے اراضیات کا تنازعہ چلا آرہاتھا جس میں اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی تھیں
قومی جرگہ نے حالات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے مختلف اوقات میں فریقین کے سا تھ الگ الگ ملا قاتیں کرکے ان کے درمیان صلح اور راضی نامہ کی کوششیں کیں اورضلعی انتظامیہ کو بھی اعتماد میں لیا
جرگہ کی کوششوں سے بالآخر فریقین کے درمیان آراضی تنازعہ کو حل کر دیاگیا اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور قومی جرگہ کے عمائدین نے شاٹئی درہ کا دورہ کیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد زبیر خان نیازی ، ڈی پی او لوئر دیر اکرام اللہ خان ، ایس پی انوسٹی گیشن مشتاق خان ، اے ڈی سی عبدالولی خان ،قومی جرگہ لوئر دیر کے صدر وسابق ممبر قومی اسمبلی صاحب زادہ محمد یعقوب خان ،جرگہ ممبر جہان بہادر روغانی ایڈوکیٹ ، سابق صوبائی وزیر مظفر سید ایڈوکیٹ ، جمیعت علماء اسلام لوئر دیر کے امیر سراج الدین ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے فر یقین کی جانب سے قومی جرگہ اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کو سر ا ہا ڈپٹی کمشنر نے اہلیان شاٹئی درہ کو یقین دلایا کہ ان کی صحت ، تعلیم ،سڑکوں سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا ئے گی

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید