نیا تعلیمی سال’ پیرسے مفت درسی کتب کی ترسیل کا آغاز

ویب ڈیسک :خیبرپختونخواکے تمام سرکاری سکولز کونئے تعلیمی سال کیلئے 5کروڑ 83 لاکھ 964 درسی کتب کی ترسیل کیلئے متعلقہ اداروں کو شیڈول جاری کردیا ہے پیرکے روز13فروری سے ضلع ہنگو سے کتب کی ترسیل شروع کی جائے گی یہ سلسلہ8اپریل تک جاری رہے گااورجنوبی وزیرستان آخری ضلع ہوگا جس کو یہ کتابیں فراہم کی جائیں گی
محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے ذرائع نے بتایاکہ جاری تعلیمی سال کی طرح غیرمعمولی تاخیرسے بچنے کیلئے پیشگی طورپر اپریل تک تمام پرائمری اور سیکنڈری سکولزمیں مفت کتب کی فراہمی کی منصوبہ بندی کر لی ہے13فروری سے8اپریل تک کے عرصہ میں پشاور سمیت تمام اضلاع کے پرائمری سکولز کو3کروڑ32لاکھ83ہزار165 کتابیں اور تمام سیکنڈری سکولز کو2کروڑ54لاکھ77 ہزار99کتابیں فراہم کی جائیں گی محکمہ تعلیم ایجوکیشن افسران کو بھیجے گئے مراسلہ کے مطابق کتب کی ڈیمانڈکے ساتھ اصل شناختی کارڈ فراہم کرنا لازم ہوگا تمام اضلاع کو جلد از جلد یہ سلسلہ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک کے آغاز کا اعلان کردیاگیا