مرغی کی قیمت کنٹرول

مرغی کی قیمت کنٹرول کرنے کالائحہ عمل مرتب نہ ہوسکا

ویب ڈیسک: پشاور میں مرغی کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے کوئی لائحہ عمل مرتب نہ کیا جاسکا ایک بار پھر مرغی کی قیمت میں فی کلو 15روپے اضافہ صرف ایک ہی روز میں ہوگیا ہے پشاور میں مرغی کی قیمت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور گزشتہ روز اس کی قیمت میں 15روپے اضافہ ہوگیا پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت اب فی کلو 440روپے ہوگئی ہے
جو ایک روز قبل 425روپے تھی اس کے ساتھ ساتھ بازار میں میسر ذبح شدہ مرغی کے اعضاء 660اوربغیر ہڈی کے مرغی کا گوشت 970 روپے تک پہنچ گیا ۔ پشاور میں مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کی وجہ اس کی فیڈ کی قیمت میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے اور 7ماہ کے دوران اس کی قیمت میں 100فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت گامزن ہیں: نائب وزیراعظم