شمالی وزیرستان آپریشن متاثرین

شمالی وزیرستان ،آپریشن متاثرین کیلئے 35 کروڑ 24 لاکھ روپے جاری

ویب ڈیسک: پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے متاثرین اپریشن ضرب عضب کیلئے ماہانہ نقد مالی امداد اور راشن کی مد میں 35 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قریب فندز ریلیز کردئے جو کہ ائندہ ایک دو دنوں میں حسب معمول موبائل سم کارڈ میسجنگ کے ذریعے سے18ہزار کے قریب رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ متاثرین خاندانوں کو موصول ہو نا شروع ہو جائیںگے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ریلیز شدہ فنڈز اس سلسلے کی102ویں قسط ہے جو شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے ان متاثرین کو باقاعدگی سے ہر ماہ جاری کئے جاتے ہیں
جن کی ابھی تک واپسی نہیں ہوئی ۔ مذکورہ متاثرین خاندانوں میں گیارہ ہزار کے قریب وہ خاندان بھی ہیں جو حال ہی میں افغانستان سے براستہ غلام خان بارڈر واپس آچکے ہیں اور جن کی نادرا سے باقاعدہ تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے ہرتصدیق شدہ متاثرہ خاندان کو 12 ہزار روپے بطور نقد مالی امداد جبکہ اٹھ ہزار روپے راشن کی مد میں ہر ماہ باقاعدگی سے دیئے جا رہے ہیں
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی وزیرستان کے18 ہزار کے قریب متاثرین خاندان ایسے ہیں جن کی ابھی تک واپسی نہیں ہوئی اور جن میں سے بیشتر کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کی اب تک باعزت واپسی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا