ضمنی الیکشن انتخابی عملہ

ضمنی الیکشن کے انعقادپرسوال،انتخابی عملہ کی ڈیوٹی نہیں لگی

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوامیں قومی اسمبلی کی24نشستوں پرضمنی الیکشن کیلئے عملے کی تربیت اور ڈیوٹی کاشیڈول جاری نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کے انعقادسے متعلق ابہام پیداہوگیاہے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوامیںپی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے نتیجے میں خالی ہونیوالی نشستوںپرالیکشن شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق8 نشستوں پر16مارچ جبکہ16نشستوں پر وو ٹنگ کیلئے19مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران بھی نامزد کئے ہیں اور امیدواروں کی کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے لیکن دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کی تربیت کا سلسلہ شروع نہیں کیاہے اور الیکشن عملے کی ڈیوٹی بھی نہیں لگائی گئی ہے ذرائع نے بتایاکہ الیکشن کے انعقاد سے تقریباایک ماہ قبل ٹریننگ کا آغاز کیا جاتا ہے
لیکن تاحال یہ عمل شروع نہیں کیاگیاہے الیکشن کمیشن کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایاکہ ٹریننگ کا شیڈول جاری کیاگیاتھاجس کو گذشتہ ہفتے منسوخ کردیاگیاہے دوسری جانب الیکشن میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے علاوہ پیپلزپارٹی اور اے این پی نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے بھی تاحال امیدواروں کو نامزد نہیں کیاگیا ہے اس لئے مقابلے میں صرف پی ٹی آئی کے امیدوار اور آزاد امیدوار شامل ہیں اس تناظر میں الیکشن کی تیاریوں کے بارے میں ابہام ہے اور کسی کے پاس بھی یہ گارنٹی نہیں کہ ضمنی الیکشن مقررہ تاریخ پر منعقد کرائیں جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع