وزیر اعظم کاغیرقانونی سگریٹ فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کاحکم

وزیر اعظم کاغیرقانونی سگریٹ فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کاحکم

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف نے سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت پر بریفنگ دی جب کہ اس حوالے سے کی جانے والی کارروائی کی ماہانہ رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہیکہ وزیراعظم نے سگریٹس کی غیر قانونی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور ایف بی آرکو تمام سگریٹس فیکٹریوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم جلد لگانے کی ہدایت کی ہے۔ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس ٹیمیں غیر قانونی سگریٹس فیکٹریوں پرچھاپہ ماریں گی، غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق 2 درجن سے زائد سگریٹس مینوفیکچرنگ کمپنیاں تاحال ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیراہ میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ ،تین افراد جاں بحق