شاہ محمود، اسد عمر، اعظم سواتی30روزکے لئے نظر بند

شاہ محمود، اسد عمر، اعظم سواتی30روزکے لئے نظر بند

ویب ڈیسک: جیل بھرو تحریک میں گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی سمیت 9 رہنمائوں کو 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار رہنمائوں کی بازیابی کے لیے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنمائوں کے بارے میں رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق شاہ محمود، اسد عمر اور سینیٹر اعظم سواتی سمیت 9 رہنمائوں کو 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے، ڈی سی لاہور نے ان رہنمائوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے 77 افراد کو نظر بند کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک 22 فروری کو لاہور سے شروع ہوئی ہے، اس تحریک کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنما و کارکن گرفتاری پیش کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی