نئی مردم شماری

انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کی بنیاد پرہوںگی

ویب ڈیسک: وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گی، 43 لاکھ افراد پورٹل پر خود شماری کر چکے ہیں۔ ترجمان شماریات ڈویژن سرور گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 20فروری سے خود شماری کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، یکم مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کا فیلڈ آپریشن شروع ہوجائے گا، مردم شماری میں این ٹی سی اور نادرا اپنی سروسز دے رہے ہیں، مردم شماری کا عملہ، ڈیٹا لوکیشن اور سکیورٹی صوبوں کی ذمہ داری ہے۔
ترجمان شماریات کے مطابق 1 لاکھ 21 ہزار افراد کو پورے پاکستان میں تربیت دی گئی ہے، 1لاکھ 26 ہزار الیکٹرانک ڈیوائسز اس مردم شماری میں استعمال ہوں گی، پورے ملک میں 495 مردم شماری سپورٹ سینٹر بنائے گئے ہیں، سافٹ ویئر اور الیکٹرانک ڈیوائسز میں خرابی آنے پر نادرا معاونت فراہم کرے گا، 20 فروری کو خود شماری پورٹل کا افتتاح ہوچکا ہے۔ اس وقت پورٹل دستیاب ہے اور وہاں جاکر خود شماری کی جاسکتی ہے۔ ترجمان شماریات نے مزید کہا کہ خود شماری کا سادہ سا طریقہ کار ہے
صوبائی حکومتوں نے شمار کنند گان کی تعیناتی کردی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شمار کنند گان کی تعیناتی کردی گئی ہے، ہر شمار کنندہ کے ساتھ پولیس کا ایک اہلکار ہوگا اور آرمڈ فورسز کا تعاون بھی حاصل ہوگا، یکم مارچ سے فیلڈ آپریشنز شروع کر دیا جائے گا، پہلے 15 دن ایک بلاک اور اگلے 15 دن میں دوسرا بلاک شمار ہوگا۔ سرور گوندل نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز اور سروس پرو وائڈرز کا تعاون ہمیں حاصل ہے۔ این ٹی سی کا تعاون بھی ہمیں حاصل ہے، حکومت نے مردم و خانہ شماری کیلئے 10 ارب روپے جاری کر دئیے ہیں، 34 ارب روپے کے کل اخراجات ہیں اور 24 ارب روپے کا کیس ای سی سی میں ہے، فنڈز کے معاملے پر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا
اس میں صوبائی حکومتیں بھی کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شماریات ڈویعن عالمی مروجہ طریقہ کار کے مطابق مردم شماری کررہا ہے، تمام صوبوں اور مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد کام شروع کیا گیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل میں تمام وزرائے اعلیٰ تھے ان کو طریقہ پر کوئی اعتراض نہیں تھا، مردم شماری کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں، صوبوں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کا اعلان