شاور کی نجی ہائوسنگ سوسائٹیز

پشاور کی نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کی سکروٹنی کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور میں نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کی سکروٹنی کرنے کا فیصلہ کرلیا سوسائیٹز کی آمدن، فائلیں اور این او سی سمیت تمام دستاویز کی جانچ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو رپورٹ جمع کرائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرینگے ارکان میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈسٹرکٹ قانون گو اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ قانو گو کو شامل کیا گیا ہے
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پشاور میں تمام نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کی فائلیں مذکورہ کمیٹی کے سپرد کردی جائیں گی اسی طرح ہر سوسائٹی کی آمدن، اس میں دستیاب وسائل، ڈیمارکیشن ، حدود، خسرہ اور موضع سمیت تمام تفصیلات کی جانچ کی جائیگی سکروٹنی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد ہر سوسائٹی کے متعلق کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کریگی جو ڈپٹی کمشنر پشاور کو پیش کی جائیں گی ۔واضح رہے کہ پشاور میں درجنوں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کی نشاندہی ماضی میں کی گئی تھی اب قانونی سوسائٹیز میں فراہم سہولیات کا بھی جائزہ لیاجائیگا۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع