ہوشربا مہنگائی

ہوشربا مہنگائی سے مزدور شدید مالی مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک:پشاور میں صوبے کے دیگر اضلاع سے روزی کمانے کیلئے آنے والے مزدور مہنگائی کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں رہائش ، کھانے پینے کے اخراجات میں اضافہ کے باعث ان کیلئے شہر میں مزدوری کرنا مشکل سے مشکل تر ہو گیا ہے محنت کرنے والے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مزدور اور محنت کش طبقے کے اضافی اخراجات بڑھ جانے کے باعث یہ اپنے گھر والوں کیلئے ماہانہ خرچہ کیلئے پیسے بمشکل بھیج پا رہے ہیں
بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مالی مشکلات کے باعث صوبے کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے مزدور اپنے آبائی علاقوں کو واپس جا رہے ہیں مزدوروں کے مطابق حکومت فوری طور پر محنت کش طبقے کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے پشاور میں دیگر اضلاع سے مزدوری کیلئے آنے والے مزدوروں کی تعداد 50فیصد سے زائد ہیں قبائلی اضلاع کے مزدور بھی پشاور میں کام کر رہے ہیں
حالیہ مہنگائی نے مزدوروں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے شہر کے مختلف فٹ پاتھوں پر کام کرنے والے منشی ، دیہاڑ ی دار مزدوروں کے مطابق زیادہ تر مزدور اجتماعی طور پر کرایہ کے کوارٹر میں رہتے ہیں یہ کرایہ وہ آپس میں پیسے ملاکر دیتے ہیں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ کھانے پینے کا ہے کھانے پینے کے اخراجات ، کرایہ ، سمیت دیگر اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ایک مزدور کے لئے اپنا خرچہ پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی