پاکستانی عازمین حج

1 لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج مکہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان سے ایک لاکھ 57 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 81 ہزار عازمین سرکاری اور 76 ہزار نجی حج سکیم کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ ترجمان کے مطابق حج سے قبل آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے خانہ کعبہ میں بھرپور رش دیکھا گیا جس کے باعث سعودی انتظامیہ نے اسے کنٹرول کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ علی الصبح ہی بند کردی تھی۔ ترجمان کے مطابق سعودی مکاتب نے منیٰ اور عرفات کے خیموں کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عازمین حج کل اتوار اور پیر کی درمیانی شب منیٰ روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مذاکرات میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم