ڈبلیو ایس ایس پی کی 81 گاڑیاں خراب، عیدالاضحی صفائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: مالی بحران کے باعث پشاور کی سینی ٹیشن سروسز کمپنی کی 81 خراب گاڑیوں کی بروقت مرمت نہ کی جا سکی، 81 گاڑیوں کے خراب ہونے کے باعث عیدالاضحی پر صفائی آپریشن شدید متاثر ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ زون اے میں 10 گاڑیاں، زون بی میں 24 گاڑیاں، زون سی میں 32 گاڑیاں، سی ڈی میں 13 گاڑیاں اور زون ای میں 4 گاڑیاں خراب ہوگئی ہیں۔
گاڑیوں کے خراب ہونے کے باعث ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ نے عیدالاضحی پر صفائی آپریشن کے لئے پرائیویٹ گاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے۔ کروڑوں روپے مالیت کی 81 سے زائد گاڑیوں کی خرابی کے باعث ذرائع کے مطابق رواں سال ٹینڈر میں حصہ نہ لینے کے باعث پشاور میں صفائی آپریشن شدید متاثر ہونے کے امکانات ہیں تاحال کسی بھی ٹھیکیدار نے ٹینڈر میں حصہ نہیں لیا ہے۔ رواں سال عیدالاضحی پر صفائی آپریشن معطل ہونے کے باعث پشاور شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہونے کے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کے لئے نمبرز پورے کریں گے، بلاول بھٹو